سندھ

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور اراکین کو مبارکباد

*فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور اراکین کو مبارکباد*

*کراچی پریس کلب مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو قومی کاز سمجھتا ہے اور صحافی برادری ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گی، ارشاد کھوکھر/محمدمنصف*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے نو منتخب نائب صدر ارشاد کھوکھر نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو قومی کاز سمجھتا ہے اور صحافی برادری ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے جماعت اسلامی کے نائب امیر اور فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی کے رکن مسلم پرویز کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور اراکین کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے گلدستہ اور مٹھائی پیش کی۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارشد نقوی ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر اظہر علی ہمدانی، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، مفتی معاذ نظامی، نسیم شاہ، قاضی زاہد حسین اور آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب نوشاہی اور دیگر موجود تھے جبکہ کراچی پریس کلب کے گورننگ باڈی کے ممبرز کفیل احمد، مونا صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ارشاد کھوکھر نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانا ہماری ذمہداری ہے، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری جارحیت پر عالم اسلام کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف نے کہا کہ فلسطین و کشمیر کاز کیلئے مشترکہ اور موثر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ کراچی پریس کلب کے اراکین نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام اور مسلسل جدوجہد کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کراچی پریس کلب کے اراکین کو مبارکباد پیش کی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You