عاطف معاویہ ہومیو کلینک میں ویلفیئر میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن

عاطف معاویہ ہومیو کلینک میں ویلفیئر میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری HDF پاکستان

آئی- 17 بجنیال نون (اسلام آباد) 17 مئی 2026: ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ صدر HDF پاکستان، ہومیوپیتھک ڈاکٹر ڈاکٹر فدا حسین کوآرڈینیٹر HDF پاکستان، ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد آصف صدر HDF راولپنڈی/ اسلام آباد اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر کاشف محمود ستی جنرل سیکریٹری HDF ضلع راولپنڈی/ اسلام آباد کی جانب سے ویلفیئر میڈیکل کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں سے بھی مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے مستفید ہوئے۔
اس موقع پر جنرل مریضوں کے ساتھ ساتھ سپیشل بچوں کا بھی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ کے دوران 28 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن HDF پاکستان کے مطابق اس ویلفیئر میڈیکل کیمپ کا مقصد سپیشل بچوں اور مستحق مریضوں کو بہتر اور باآسانی علاج فراہم کرنا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس علاقے کے غریب اور نادار مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو رہے ہیں۔
آخر میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن HDF پاکستان کے صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فلاحی میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔



