الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپزیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپزیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔
بروز اتوار 21 نومبر 2026
بمقام واسا کالونی ، سید پور روڈ، سیٹلائیٹ ٹاوْن راولپنڈی
1100بجے سے3:00 بجے تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی گئیں۔
اسکن اسپیشلسٹ
میڈیکل اسپیشلسٹ
ڈینٹل اسپیشلسٹ
آئی اسپیشلسٹ
فزیوتھراپسٹ
ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا
کوٹلی ستیاں کے علاقے برج کے مقیم کے اور واسا کالونی کے رہائشیوں نے بمعہ اہل و عیال میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا اور الفلاح فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا. رہائشیوں نے شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. ایم ڈی واسا عزیز اللہ صاحب نے کیمپ کا افتتاح کیا اور صاحب مجاز راولپنڈی ڈویژن ارشد صاحب سے ملاقات بھی کی۔ بعد از نماز ظہر ایم پی اے رضا اللہ شاہ صاحب نے بھی کیمپ کا وزٹ کیا اور سلسلہ عالیہ کی خدمات کو ساہا۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.



