پنڈدادنخان

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) عید کے موقع پر تحصیل پنڈدادنخان میں حادثات کی شرح زیادہ ہوتی ھے ارشد خان بلوچ

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) عید کے موقع پر تحصیل پنڈدادنخان میں حادثات کی شرح زیادہ ہوتی ھے ارشد خان بلوچ

گرمیوں میں دریائے جہلم میں نہانے پر پابندی کے باوجود ناخوشگوار واقعات روکنے کےلئے انتظامیہ کے ساتھ والدین کردار ادا کریں جنگ آزادی سے خصوصی گفتگو

عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ھے تحصیل پنڈدادنخان اور چوا سیدن شاہ میں تفریحی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی بہت بڑی مختلف اضلاع جیسے منڈی بہاوالدین گجرات جہلم اور دیگر علاقوں سے موٹر سائیکلوں پر آتی ھے موٹر سائیکل بھی جھنڈ کی شکل میں آتے ہیں جس سے حادثات کا خطرہ زیادہ ھوتا ھے یہاں سیاحوں کو احتیاط سے سفر کرنے کی ضرورت ھوتی ھے جھنڈ کی شکل میں تیز رفتاری سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ھوتی ھے ان خیالات کا اظہار ریسکیو1122 سیفٹی آفیسر ارشد خان بلوچ نے جنگ آزادی کے بیورو چیف عبدالحفیظ ساقی سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ زندگی بہت قیمتی ھے اس کی قدر کریں سفر سکون اور احتیاط سے کریں خوشی کے موقع پر ناخوشگوار واقعات سے فیملیز شدید متاثر ھوتی ہیں انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے کہا کہ ہیڈ انجری کی وجہ سے زیادہ نقصان ھوتا ھے نوجوان ہلیمنٹ کا استعمال ضرور کریں
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرمیاں شروع ھو گئی ہیں گرمی سے بچنے کےلئے نوجوان دریاؤں اور نہروں کا رخ کرتے ہیں جہاں ڈوبنے کے ناخوشگوار واقعات رونما ھوتے ہیں جو لمحہ فکریہ ھے انہوں نے کہا ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے پابندی کے باوجود نوجوان دریا جہلم کا رخ کرتے ہیں اور ہر سال کئی نوجوان زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں
انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم میں گہرے پانی میں نہانے سے احتیاط کی جائے بہتر ھے نوجوان دریائے جہلم کا رخ نا کریں
انہوں نے مزید کہا کہ ناخوشگوار واقعات کے بعد ریسکیو1122 کی ٹیمیں جب دریا کے کنارے والدین بہن بھائیوں کی چیخ و پکار سنتے ہیں تو دلی دکھ پہنچتا ھے لہذا نوجوان احتیاط کا دامن ہاتھ سے نا چھوڑیں اور دریاؤں ندی نالوں کا رخ نا کریں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You