اہم خبریںپاکستان

طوفانی بارشوں اور آندھی سے حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے حادثات نے 13 جانیں نگل لیں، لاہور میں دیوار، اسلام آباد میں جھولا گر گیا۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں دیوار گرنے کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شبیر احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھت پر سویا ہوا تھا کہ ہمسائے کی دیوار ان پر آ گری، چار افراد ہسپتال منتقل ہونے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ مسرت بی بی ہسپتال پہنچ کر خالق حقیقی سے جا ملی۔ سولہ سالہ بلال ہسپتال میں تاحال زیر علاج ہے۔

سرائے عالمگیر میں کار نہر میں گرنے سے دو سالہ بچے سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے، اسلام آباد میں جھولا گرنے سے چار سالہ بچے سمیت دو افراد دم توڑ گئے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You