اہم خبریںپاکستان

صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

صوبائی دارالحکومت 6 دن کے لیے دفعہ 144 لگانےکا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہری ملک ناجی اللہ نے متفرق درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جس میں حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آئین پاکستان شہریوں کو احتجاج کا حق دیتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لاہور میں 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے لاہور میں بھی 6 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی جس کے تحت شہر میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You