
صفدر خان باغی کا سردار رضوان احمد خان کی رہائشگاہ اسلام آباد آمد۔
دونوں سینئر رہنماؤں کی نہایت ہی خوشگوار ماحول میں ملاقات اور ملکی صورتحال پر خصوصی بات چیت ہوئی۔
راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق اسلام آباد صدر و سابق زکوٰۃ چیرمین و سابق ایم این اے امیدوار سردار رضوان احمد خان کی رہائشگاہ اسلام آباد میں مسلم لیگ ق سینئر رھنما صفدر خان باغی کی اپنے وفد کے ھمراہ آمد۔دونوں سنئیر رہنماؤں کی نہایت ہی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔سنئر رھنما صفدر خان باغی اپنے بڑے صاحبزادے سہیال خان ،اسلام آباد سٹی سنئیر نائب صدر و مسلم لیگ ہاؤس انچارج زیشان خان، اسلام آباد اقلیت صدر شہباز نار و دیگر معزز عہدیداران بھی موجود تھے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے دونوں سنئیر رھنماوں نے سابق وزیراعظم و مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور انکے دونوں صاحبزادے پنجاب جنرل سیکریٹری و صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ،مرکزی سنیئر نائب صدر و وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و اورسیز پاکستانی ہومن ریسورس چویدری سالک حسین کی قیادت ہر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔پاکستان مسلم لیگ ق دونوں سنئیر رھنما صدر سردار رضوان احمد خان اور صفدر خان باغی نے کہا قائد چوہدری شجاعت حسین نے جمہوریت کی بحالی و استحکام کے لئیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا پیچھلے چند روز سے اسلام آباد میں قیام پزیر ہوں اور مرکزی عہدیداران سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں ایڈیشنل سیکرٹری و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر ہومن ریسورس اورسیز پاکستانی چوہدری اعزام ،مرکزی نائب صدر و چیرمین نیشنل پیس کونسل غلام مصطفیٰ ملک انصاری ،چویدری شجاعت حسین میڈیا کوآرڈینیٹر وقار نجمی ،میڈیا سیکریٹری محسن احمد خان سے ملاقات کافی محبت رہی آج اسلام آباد کے عہداران جن میں صدر سردار رضوان احمد خان ،سٹی نائب صدر زیشان خان ،اقکیت صدر شہباز نار سے اھم ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی عدم استحکام صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔دونوں سنئیر رہنماؤں نے سیاسی عدم استحکام کی بحالی کے لئیے پاکستان کی دوسری سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی پیغام دیا ہے کہ سابق وزیراعظم و مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین صاحب کے ساتھ ساتھ ملکر چلیں تمام سیاسی جماعتوں کی لیڈرشیپ مل کر ایک نکتے پر جمع ہو کر پاکستان کو سیاسی اور معاشی گرداب سے نکالنے کےلئے کوئی تدبیر سوچیں۔سابق وزیراعظم و مرکزی صدر قائد چوہدری شجاعت حسین صاحب نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد میں اپنی پریس کانفرنس میں بجا طور پر کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی غلطیوں کی وجہ سے سیاست کا لفظ ایک گالی بن چکا ہے، جبکہ حقیقی معنوں میں تو سیاست کا مطلب عوام اور ملک کی خدمت کرنا چاہئے۔انہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے بھی کہا ہے کہ وہ دوسری جماعتوں کے قائدین کے بارے میں کوئی منفی گفتگو ہر گز نہ کریں۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا صدر سردار رضوان احمد خان کی پارٹی کے لئیے خدمات کو بھی سراہا انہوں نے کہا پارٹی کا ہر ورکر عہدار قائد چوہدری شجاعت حسین کا وفادار ھے ان کی سیاسی بصیرت اور تحمل مزاجی اور سیاسی تجربہ کی بدولت ملک میں سیاسی بھونچال و مشکل سیاسی حالات میں مثبت کردار ادا کررھے ہیں ۔ سابق وزیراعظم و مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے ھمیشہ ریاست کی بقا و سالمیت کیلئے کام کیا۔ انہوں سیاست کو خدمت خلق سمجھ کر پاکستانی قوم کے بہترین مفاد و فلاح و بہبود ترقی و خوشحالی کے لئیے ھمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔



