اہم خبریںپاکستان

صفدر باغی کا مسلم لیگ ق اسلام آباد کے صدر سردار رضوان صادق سے ملاقات۔

صفدر باغی کا مسلم لیگ ق اسلام آباد کے صدر سردار رضوان صادق سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے صدر سردار رضوان صادق خان کے دفتر میں سینئر رہنما صفدر خان باغی اپنے صاحبزادے سہیال خان اور وفد کے ہمراہ تشریف لائے۔ دونوں سنئیر رھنماوں کی ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جہاں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔دونوں سنئیر رہنماؤں نے سابقہ وزیر اعظم و مرکزی صدر قائد چوہدری شجاعت حسین، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد راشن پیکج اشیاء خوردونوش اور امدادی سرگرمیوں پر کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر اسلام آباد سردار رضوان صادق خان اور سینیئر رھنما صفدر خان باغی نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی و صوبائی قیادت اور کارکنان کی یکجہتی کو بھی سراہا گیا۔ملک بھر سیلاب متاثرین کے ساتھ دکھ کی اس نازک گھڑی میں پارٹی مرکزی قیادت و عہداران انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں انکو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہی چھوڑا جائے پاکستان مسلم لیگ کا نعرہ ہے خدمت خلق و انسانیت کے جزبے سے سرشار ہوکر اپنے محب وطنوں کے لئیے کرنے کا عزم لئیے ہوئے ہیں۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے اسلام آباد صدر سردار رضوان صادق خان کی جانب سے مسلم لیگ ق اسلام آباد کے پارٹی نئے نو منتخب کابینہ، یوتھ صدر ذیشان شانی، اقلیتی صدر شہباز نار،لیبر وینگ جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق ،سنئیر رھنما ملک صادق ،سنئیر رھنما اویس کیانی، سنئیر رھنما چویدری اسرار احمد اور دیگر نو منتخیب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ، جبکہ سینئر رہنما صفدر خان باغی نے نئے عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر سردار رضوان خان کی جانب سے پرتکلف ہائی ٹی آور عشائیہ دینے پر انکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You