سوہاوہ

مشکوک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو سی سی ڈی ٹیم، سوہاوہ، جہلم نے "ٹنڈوئی پُل پر روکا

آج مورخہ 17-09-2025کورات 9:00 بجائے قریب ایک مشکوک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو سی سی ڈی ٹیم، سوہاوہ، جہلم نے "ٹنڈوئی پُل پر روکا ، لیکن مشتبہ افراد نے ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی ٹیم خوش قسمتی سے محفوظ رہی لیکن ایک گولی کانسٹیبل کے ہیلمٹ کو چھو کر گزر گئی۔ ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیااور تھوڑی دیر کے بعد ایک ملزم محمدہارون ولد مشتاق حسین سکنہ کوٹیام ، تحصیل گوجر خان، ضلع ،راولپنڈی زخمی حالت میں قابو کرلیا جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ ہمراہی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول 30 بور بھی برآمد ہوا۔ ملزم ایکٹو سنیچر ہے اور قبل ازیں رابری کی متعدد وارداتیں کر چکا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ زخمی ملزم نے مورخہء 16.09.2025 کو CCD ٹیم پر حملہ کیا جس پر مقدمہ نمبر35/25, بجرم 353/324/186/34 ت پr/w 13 -2 (a) 2015 PAO P.S CCD جہلم درج کیا گیا۔جبکہ اسکے ہمراہی ملزمان بھی ڈکیتی ، مزاحمت پولیس سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں ، ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You