اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت کا اقدام آئین کی روح کے منافی ہے، وزارت قانون و انصاف

اسلام آباد : وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کے حالیہ ٹویٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اقدام کو آئین کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں، صدر بل کی منظوری دیتے ہیں یا مخصوص تحفظات کے ساتھ معاملہ پارلیمنٹ کو واپس بھیجتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 75 صدر مملکت کو کوئی تیسرا آپشن فراہم نہیں کرتا، صدر مملکت کا اقدام آئین کی روح کے منافی ہے، صدر مملکت نے جان بوجھ کر اپنی رائے میں تاخیر کی، آئین میں کوئی بھی بل کسی رائے کے بغیر بھجوانے کا ذکر نہیں۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسا عمل آئین کی روح کے متصادم ہ، اگر صدر مملکت کو تحفظات تھے تو اپنی رائے کے ساتھ بھجوا سکتے تھے، ماضی میں وہ ایسا کئی بار کر چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You