پنجاب

صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، امید کی جا رہی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بالخصوص گورنر پنجاب کے شکوے دور کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیاسی سرد جنگ ختم ہوگی، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی راستہ نکالیں گے۔

صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You