سندھ

سینیئر ایڈوکیٹ چیمپین انکم ٹیکس محمد ریاض چوہدری کی جانب سے آرائیں قبیلہ کے افراد کے لیے ناشتے

سینیئر ایڈوکیٹ چیمپین انکم ٹیکس محمد ریاض چوہدری کی جانب سے آرائیں قبیلہ کے افراد کے لیے ناشتے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا

کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)سینیئر ایڈوکیٹ چیمپین انکم ٹیکس محمد ریاض چوہدری کی جانب سے آرائیں قبیلہ کے فیز 2 میں مقیم افراد کے لیے ناشتے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا، ناشتے کی دعوت ڈیفنس کے مشہور لاثانی ریسٹورنٹ میں رکھی گئی، دعوت میں چیئرمین انجمن آرائیاں سندھ قمر رضا شوکت آرائیں، پریزیڈنٹ فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان سینیئر آئی سرجن ڈاکٹر خلیق الرحمان آرائیں، ایگزیکٹو ممبر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان چوہدری تنویر آرائیں، سینیئر ہومیوپیتھک ڈاکٹر فیاض آرائیں، محمد رفیق آرائیں، ندیم اقبال آرائیں، محمد اعظم آرائیں، چوہدری مشتاق آرائیں، شعیب اختر آرائیں، انوار الحق آرائیں، چوہدری غلام رسول آرائیں، ارشد آرائیں، طارق آرائیں، میاں عبدالغفار آرائیں سمیت دیگر فیز 2 میں مقیم آرائیں قبیلہ کے افراد نےشرکت کی، ناشتے کی دعوت میں آئے ہوئے تمام افراد نے اپنا اپنا تعارف کروایا، تعارف کروانے کے بعد تمام افراد نے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا، سینیئر ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری کی جانب سے ناشتے میں سینڈوچ، حلوہ پوری، پراٹھوں اور دہی سمیت بہترین چائے کا بھی اہتمام کیا گیا، ناشتے میں آئے ہوئے آرائیں قبیلہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد نے سینیئر ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری کو ناشتے کی دعوت کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا، دعوت کے اخر میں آرائیں قبیلہ اور ملک پاکستان سمیت تمام امت مسلمہ کے لیے قمر رضا شوکت آرائیں نے خصوصی دعا کروائی،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You