اہم خبریںپاکستان

صدر زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی روابط بحال کرنے پر تبادلہ خیال

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی۔

صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ساتھ تھے، صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، صدر مملکت نے آئندہ ہونے والی اہم قانون سازی پر اعتماد میں لیا، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، اسلم غوری ،انجینئر ضیاء الرحمان موجود تھے۔

ملاقات کی اندرونی کہانی

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ سیاسی روابط بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا نے عام انتخابات کے بعد اپنے تحفظات کا اظہار کرکے کچھ گلے شکوے کئے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے مولانا کے تمام تحفظات سن کر سیاسی تعاون طلب کیا، صدر آصف علی زرداری نے مولانا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا اظہار کیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں جانب سے روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You