اہم خبریںپاکستان

صدر زرداری کا نیب ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ کے لیے عدالت سے رجوع

صدر زرداری کا نیب ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ کے لیے عدالت سے رجوع۔

جنوری 2023 میں احتساب عدالت نے نیب قانون میں ترامیم کے بعد زرداری کیخلاف بدغوانی کا ریفرنس واپس بھیج دیا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔کیس کی سماعت کے دوران صدر کے وکیل نے درخواست جمع کرائی اور کہا کہ دیگر کیسز میں بھی ایسا ہی ہوا ہے اور موجودہ کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔عدالت نے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔مقدمے کے دیگر ملزمان میں سابق سیکریٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو اور دیگر شامل ہیں۔واٹر سپلائی ریفرنس ٹھٹھہ میں واٹر سپلائی سکیم کا ٹھیکہ ایک نجی ٹھیکیدار کو دینے کے مبینہ غیر قانونی حوالے سے ہے۔جنوری 2023 میں احتساب عدالت نے نیب قانون میں ترامیم کے بعد زرداری کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس واپس بھیج دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You