اہم خبریںپاکستان

صدر اور وزیراعظم سے نیول چیف امجد نیازی کی الوداعی ملاقاتیں

اسلام آباد:صدر مملکت اور نگران وزیراعظم سے سبکدوش ہونے والے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر مملکت نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملک اور پاک بحریہ کیلئے خدمات کو سراہا، دفاعی شعبے اور سمندری امور میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے کردار کی بھی تعریف کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈمرل امجد خان نیازی کے مستقبل کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران نگران وزیراعظم نے پاک بحریہ کیلئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آپ نے بہترین طریقے سے پاک بحریہ کی قیادت کی اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You