سندھ

شہید بینظیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 اضلاع میں نیشنل ہائی وے پر چوری اور ڈکیتی کرنے

شہید بینظیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 اضلاع میں نیشنل ہائی وے پر چوری اور ڈکیتی کرنے والے گروه کو گرفتار کرلیا، گاڑی سمیت قیمتی سامان برآمد

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر آباد پولیس نے ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بین الاضلاعی چوری اور ڈکیتی میں ملوث منظم گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ کارروائی تھانہ قاضی احمد کے ایس ایچ او اور سی آئی اے پولیس کی ٹیم نے نیشنل ہائی وے پر خفیہ اطلاع پر انجام دی، جس میں ایک ڈاٹسن گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔ دورانِ تلاشی گاڑی سے 32 کارٹن صرف اور بڑی تعداد میں بوریاں صرف برآمد کی گئیں، جو کہ چوری شدہ اشیاء پر مشتمل تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار گینگ نیشنل ہائی وے پر چلتی ہوئی بڑی مال بردار گاڑیوں سے سامان چوری کرتا تھا، اور اسے دوسری گاڑیوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں منتقل کر کے فروخت کرتا تھا۔یہ گروہ اکثر ہیوی گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو نشانہ بناتا تھا، جن میں قیمتی سامان اور تجارتی اشیاء موجود ہوتی تھیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت فہیم احمد عرف لالو ولد احمد خان .جواد عرف جاوید ولد اعظم.حارث ولد مختیار.رزاق عرف لالو ولد محمد رمضان ملاح سکنہ حیدرآباد.جمیل ولد منظور ملاح، سکنہ حیدرآباد.سہیل ولد امام بخش ملاح سکنہ حیدرآباد.فیاض حُسین ولد نوح.جب کہ فرار ملزمان میں مبین ولد احمد خان .منیر عرف منور ولد احمد خان.سلمان ملاح سکنہ کوٹڑی.سلطان ابڑو سکنہ مٹیاری.شرالدین شورو سکنہ جام شورو.پیرل عرف پیرانو ولد علی احمد ملاح سکنہ حیدرآباد۔ شامل ہیں جنکی گرفتاری کے لیے مُختلف مقامات پر چھاپا مار کاروائیاں کیں جا رہی ہیں۔یہ گروہ مختلف اضلاع میں متحرک تھا اور قومی شاہراہ کو چوری اور ڈکیتی کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں تاکہ جرائم کا سدباب ممکن ہو سکے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You