اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار۔

عدالت نے عمران خان کی جانب سے تحریری گواہی کی اجازت دینےکے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قراردیا۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو منگل کے روز سنایا۔عدالت نے شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں گواہوں کو تحریری گواہی کی اجازت دینےکے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینےکی اجازت دی، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں۔عمران خان نے اپنی درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You