اہم خبریںپاکستان

شوگر بحران میں غلط بیانی پر سیکرٹری خوراک زمان وٹو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور:شوگر بحران میں غلط بیانی پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری خوراک زمان وٹو کو فوری طور پر تبدیل کر دیا۔

سیکرٹری خوراک زمان وٹو نے شوگر بحران میں حکومت پنجاب کو مس لیڈ کرنے اور چینی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات پر غلط بیانی کی تھی، سیکرٹری آب پاشی واصف خورشید کو سیکرٹری خوراک کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر نیچے آنے کے بعد چینی کی قیمت میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سیکرٹری خوراک زمان وٹو کو تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین چیف منسٹرز انسپکشن ٹیم سے جامع انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You