اہم خبریںخیبرپختون خواہ

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک۔

سیکورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

شمالی وزیرستان(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 دہشتگردوں کو 2 مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔ائی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ائی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔ائی ایس پی آر نے بتایا کہ اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ائی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے بھارتی پراکسی کے خوارج سے اسلحہ،گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ائی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں،غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انتھک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You