اہم خبریںپاکستان

سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین مستعفی، عمر حمید دوبارہ سیکرٹری تعینات

سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین مستعفی، عمر حمید دوبارہ سیکرٹری تعینات۔

عمر حمید کو سابقہ ریکارڈ پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری سید آصف حسین نے استعفیٰ دے دیا  جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمر حمید کو دوبارہ  سیکرٹری  الیکشن کمیشن تعینات کر دیا۔الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔خیال رہےکہ عمر حمید نے خرابی طبیعت کی بنا پر 5 جنوری کو استعفیٰ دے دیا تھا۔عمر حمید سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی رہ  چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ اسپیشل سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمر حمید کو  سابقہ ریکارڈ  پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You