اہم خبریںپاکستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔

بل پر بحث کے دوران جے یو آئی (ف) اور صحافتی تنظیموں نے مخالفت کی۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔میڈیا کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیکا ترمیمی بل پر بحث کے دوران جے یو آئی (ف)اور صحافتی تنظیموں نے مخالفت کی۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل اتنی جلدی میں کیوں منظور کیا جارہا ہے اتنے کم وقت میں تو قانون پڑھا ہی نہیں جاسکتا، مشاورت کیا ہوگی۔کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بل میں بہت سی کمزوریاں ہیں، فیک نیوز کی تشریح نہیں ہے،کیسے فیصلہ ہوگا کہ فیک نیوز کیا ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بہت اچھا ہوتا بل سے پہلے صحافیوں سے مشاورت کی جاتی مگر بل کی روح سے ہمیں اتفاق ہے، سوشل میڈیا کی صورت فیک نیوز کی بیماری کا علاج ضروری ہے۔سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی سے درخواست کی کہ قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل کو اسی صورت میں منظور کیا جائے، حکومت کچھ ترامیم بھی لائی ہے تاکہ اس قانون کا بہتر اطلاق ہو سکے۔ واضح رہے کہ پیکا ترمیمی بل اس سے قبل 23 جنوری کو قومی اسمبلی سے بھی منظور کر لیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You