سینیئر ایڈووکیٹ، ماہرِ انکم ٹیکس محمدریاض چوہدری فرینکفرٹ جرمنی پہنچ گئے

سینیئر ایڈووکیٹ، ماہرِ انکم ٹیکس محمدریاض چوہدری فرینکفرٹ جرمنی پہنچ گئے
فرینکفرٹ جرمنی میں ایڈوکیٹ محمدریاض چوہدری کراچی کمیونٹی کے عہدیداران سمیت دیگرسماجی وکاروباری افرادسےملاقاتیں کریں گے

کراچی (بیورو چیف: عاصم آرائیں جہلمی)
سینیئر ایڈووکیٹ، ماہرِ انکم ٹیکس، چیف آرگنائزر پاکستان آبادگار بزنس کلب اور فنانس سیکرٹری آل پنجابی اتحاد کونسل ایڈووکیٹ محمد ریاض چوہدری ان دنوں فرینکفرٹ جرمنی کے نجی دورے پر ہیں۔ وہ گزشتہ روز جرمنی پہنچے جہاں انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جرمنی کے معاشی، تجارتی اور سماجی ماحول کا مشاہدہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ان کے دورۂ جرمنی کے دوران کراچی کمیونٹی جرمنی کے متعدد عہدیداران اور نمایاں سماجی و کاروباری شخصیات ان سے ملاقات کریں گی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، تجارتی مواقع اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔محمد ریاض چوہدری کے اس دورے کا مقصد سیاحت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی، کاروباری مواقع اور جدید رجحانات کا جائزہ لینا بھی ہے۔ دوست احباب اور سماجی حلقوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا یہ دورہ خوشگوار، معلوماتی اور مفید ثابت ہوگا۔وطن واپسی پر محمد ریاض چوہدری اپنے دورۂ جرمنی کی تفصیلات اور اہم ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔



