سندھ

امیدوارِ صوبائی اسمبلی پی ایس 109 ایڈوکیٹ محمود حسین چوہدری نے پی ایس 110 کی ہزارہ کالونی

امیدوارِ صوبائی اسمبلی پی ایس 109 ایڈوکیٹ محمود حسین چوہدری نے پی ایس 110 کی ہزارہ کالونی کا تفصیلی دورہ کیا

کراچی : (بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
امیدوارِ صوبائی اسمبلی پی ایس 109 ایڈوکیٹ محمود حسین چوہدری نے پی ایس 110 کی معروف آبادی ہزارہ کالونی کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے بجلی کے دیرینہ اور سنگین مسائل کے حوالے سے علاقے کی معزز شخصیات، سماجی رہنماؤں اور بڑی تعداد میں عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج، بار بار ٹرپنگ، خراب ٹرانسفارمرز اور دیگر مسائل کے باعث درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔علاقے کے بزرگوں، تاجروں، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایڈوکیٹ محمود حسین چوہدری کو بتایا کہ بجلی کے مسائل نے روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کر رکھا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین، طلبہ، کاروباری حضرات اور ملازمت پیشہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔ایڈوکیٹ محمود حسین چوہدری نے عوامی وفود اور معززینِ علاقہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل منتخب نمائندوں اور ذمہ دار اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی جیسے بنیادی مسئلے پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی اور وہ عوام کی آواز بن کر متعلقہ حکام تک ان کے مسائل مؤثر انداز میں پہنچائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے اور بجلی کی مسلسل فراہمی جدید دور کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہزارہ کالونی کے مکینوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ اداروں کے سامنے اٹھایا جائے گا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر علاقے کی معزز شخصیات نے ایڈوکیٹ محمود حسین چوہدری کی عوامی مسائل میں خصوصی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے درمیان آکر ان کے مسائل سننا ایک مثبت اور خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کاوشوں سے ہزارہ کالونی کے بجلی کے مسائل کے حل میں پیش رفت ہوگی۔دورے کے اختتام پر ایڈوکیٹ محمود حسین چوہدری نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی عوام کے درمیان موجود رہیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کیونکہ عوامی خدمت ہی ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You