اہم خبریںپاکستان

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق

لاہور: (نیوز،ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

خاندانی ذرائع اور ساتھیوں نے تصدیق کی ہے کہ ارشد شریف کی وفات نیروبی میں حادثے کے دوران ہوئی تاہم واقعے کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات موجود نہیں ہیں جبکہ مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

سینئر صحافی ارشد شریف کراچی میں نجی چینل سے وابستہ تھے جبکہ کچھ عرصہ قبل وہ استعفیٰ دے کر دبئی چلے گئے، ارشد شریف کے انتقال کی خبر کے بعد ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You