اہم خبریںپاکستان

سینئر سیاستدان بہرہ مند خان تنگی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان۔

سینئر سیاستدان بہرہ مند خان تنگی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان۔

شمولیت کا اعلان انہوں نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سینئر سیاستدان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر بہرہ مند تنگی کا صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر انجینیر امیر مقام ،صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کے ساتھ ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چارسدہ کے صدر میاں ہمایوں شاہ کاکاخیل اور مسلم لیگ ضلع چارسدہ کی پوری تنظیم بھی موجود تھی۔اس موقع پر بہرہ مند خان تنگی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف، قائد میاں نواز شریف, مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی سربراہی میں پاکستان ایک مضبوط ملک بنے گا اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں چمکے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You