پنجاب

سید شاہ فیصل گیلانی کو اپنے عہدے پر دوبارہ باعزت بحال کیا گیا

سید شاہ فیصل گیلانی کو اپنے عہدے پر دوبارہ باعزت بحال کیا گیا۔

اہلیان علاقہ، سول سوسائٹی اور سیاسی سماجی تجارتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب پولیس ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کی تحصیل فاروق آباد سے SHO پنجاب پولیس سید شاہ فیصل گیلانی کو اپنے عہدے دوبارہ باعزت بحال ہونے پر اہلیان علاقہ کی سول سوسائٹی اور سیاسی سماجی تجارتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کی گئی اور ان کا کہنا تھا بغیر تحقیق کے کسی پر بھی الزام لگانا اسان کام ہے لیکن الزام ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے اسی لیے عوام دوست پولیس آفیسر کو اللہ تعالی نے اپنی رحمت سے نوازتے ہوئے باعزت بحالی کا شرف عطا کیا اور دوبارہ اپنے محکمے میں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع دیا نامور سینیئر صحافی بیورو چیف سچ بات لاہور سید تقی شاہ بخاری اور صحافی رانا کامران راجپوت کی جانب سے سید شاہ فیصل گیلانی کو بحالی مبارک ہو بلاشبہ ان کی بحالی سے قانون و انصاف کی بالادستی اور حق سچ کی فتح ہوئی موصوف اعلی کردار اور پیشہ ورانہ محکمانہ کارکردگی میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں ان کی ذات پر لگائے گئے جھوٹ پر مبنی الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے محکمہ پولیس کے اعلی افسروں نے تحقیقات کے بعد باعزت طور پر سید شاہ فیصل گیلانی کو ایس ایچ او کے عہدے پر نہ صرف بحال کیا بلکہ ان کی محکمانہ کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی صحافی برادری اور سیاسی و سماجی حلقوں نے سید شاہ فیصل سے امید رکھتے ہوئے اپنی توقع کا اظہار کیا ہے کہ بحال ہونے والے سید شاہ فیصل گیلانی قانون و انصاف کی بالادستی اور عوام دوستی کا عملی ثبوت دیں گے جرائم پیشہ افراد کی سر کو بھی کے لیے اپنے بہترین فرائض انجام دیں گے غریب نادار اور انصاف کے متلاشی لوگوں کے ساتھ صلہ رحمی کریں گے موجودہ حالات میں عوام الناس اور پنجاب پولیس کے درمیان اپنی محکمانہ کارکردگی سے بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب و ملت ہر طبقے کے ساتھ بہتر ریلیشن شپ کا کردار ادا کریں گے سید تقی شاہ بخاری اور رانا کامران راجپوت نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے برادر گرامی سید شاہ فیصل گیلانی کو اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے آفیسرز کے اعتماد پر پورا اترنے کی توفیق دے جس قدر ممکن ہو سکے عدل و انصاف قانون و ائین کی بالادستی اور غریب عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی توفیق دے امین اللہ تعالی ہمارے بھائی کو مزید ترقی اور کامیابی سے نوازے امین

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You