اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے5 دہشتگرد ہلاک۔

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے5 دہشتگرد ہلاک۔

سیکورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 مئی کو بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیاں کیں۔پہلی کارروائی ضلع لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔اپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلےکے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 4 دہشت گرد مارےگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔سکیورٹی فورسز نے 28 مئی ہی کو دوسری کارروائی ضلع کیچ میں کی جہاں ایک دہشت گرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو این 70 پر راراشام کے قریب حملے شامل تھے۔ ان حملوں میں 30 معصوم شہری شہید ہوئے تھے۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے اور سکیورٹی فورسز ان دہشت گردوں کا مسلسل تعاقب کر رہی تھیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمےکے لیے پرعزم ہیں۔ دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You