اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ کی غیرجانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی۔جسٹس طارق محمود

سپریم کورٹ کی غیرجانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی۔جسٹس طارق محمود

جج حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں، سپریم کورٹ اپنی خودمختاری کیلئے کھڑی ہے۔کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی غیر جانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی۔ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز گلوبل کے زیر اہتمام لنکنز ان میں کانفرنس ہوئی جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت پاکستان سے آئے وکلا ایسوی ایشن کے ارکان نے بھی شریک کی۔جسٹس طارق محمود نے عدلیہ کی آزادی اور منصفانہ ٹرائل کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی انٹرنیشل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، ایسی کانفرنسوں کے ذریعے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جج حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں، سپریم کورٹ اپنی خودمختاری کیلئے کھڑی ہے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔سپریم کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں کئی مسائل درپیش ہیں، ای کورٹس سے کیسز تیزی سے بھگتانے میں مدد ملے گی، سپریم کورٹ کے غیرجانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی۔اس موقع پر سابق جسٹس شاہد جمیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی آئینی ترمیم سے سپریم کورٹ کے اختیارات کم ہونگے، آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس آئینی ترمیم کا جلد انصاف کی فراہمی سے بھی کوئی تعلق نہیں، اس کا مقصد کچھ اور ہے، کاش اسی طرح جلد انصاف کی فراہمی کیلئے بھی یہ مل کر بیٹھیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You