اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ کا 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ۔

سپریم کورٹ کا 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ۔

لائیو اسٹریمنگ سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہی لیکن ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ میں 26 وین آئینی ترمیم کےخلاف درخواستوں کی سماعت آئینی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہی لیکن ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے۔دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پوچھا حکومت کا لائیو اسٹریمنگ سے متعلق کیا موقف ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہوتی ہے، اس موقع پر جسٹس محمدعلی مظہر بولے یعنی بینچ جو فیصلہ کرلے اس پر راضی ہیں۔اس دوران کے پی حکومت کے وکیل نے کہا کہ بینچ کےکسی جج پرذاتی حیثیت میں کوئی اعتراض نہیں، چاہتے ہیں کہ کیس کی سماعت کےلیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔بعد ازاں آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں منظور کیں اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You