اہم خبریںپاکستان

سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے ، آئی ایم ایف کی جانب سے رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی آئی ایم ایف کی جانب سے پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ بھی ہو گیا ہے، پہلی قسط کی رقم سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 اکتوبر کے ڈیٹا میں شامل ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You