اہم خبریںپاکستان

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں کو چھونے لگی، 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

کاروبار کے دوران آج سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 552 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 94 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

کاروباری لین دین کے دوران ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 94 ہزار 982 پوائنٹس کی سطح تک بھی گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 94ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 80 ارب 79 کروڑ 53 لاکھ 31 ہزار 392 روپے مالیت کے 25 کروڑ 56 لاکھ 14 ہزار 990 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس دوران 100 انڈیکس کئی بار نئے ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You