اہم خبریںپاکستان

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس بارے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق اجلاس تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا، اجلاس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک ہوئے۔

ججز کے اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے سے متعلق غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You