اہم خبریںپاکستان

سفارتی تعلقات کے 75 سال، انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

سفارتی تعلقات کے 75 سال، انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پرابوو سو بیانتو کا استقبال کیا اور انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان کا استقبال کیا اور اس موقع پر انڈونیشین صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔دو روزہ دورے میں صدر پرابوو سو بیانتو سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہو گی جبکہ دونوں ممالک کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You