اہم خبریںپاکستان

سعودی عرب کی آزادی اور خود مختاری کیلئے پاکستان ہمہ وقت تیار ہے۔اسحاق ڈار

سعودی عرب کی آزادی اور خود مختاری کیلئے پاکستان ہمہ وقت تیار ہے۔اسحاق ڈار

ہماری ترجیح میکرو اکنامک استحکام ہے۔نائب وزیر اعظم کی پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی آزادی اور خود مختاری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب میں  اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری ترجیح میکرو اکنامک استحکام ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام سے معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں، فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں۔وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کو چاول، گوشت، پھل، سبزی اور مچھلی برآمد کرتا ہے، سعودی عرب کے ویژن 2030 میں پاکستان ساتھ ساتھ ہوگا۔وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے سعودی پاکستان جوائنٹ ٹاسک فورس کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے سعودی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں پاکستان آنے والے سعودی وفد میں 130 حکام اور کاروباری افراد شامل ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You