سندھ

بڑے شہروں بشمول کراچی پریس کلبوں کو ضلعی سطح پر تشکیل دیا جائے، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی

*بڑے شہروں بشمول کراچی پریس کلبوں کو ضلعی سطح پر تشکیل دیا جائے، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*

*کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں ضلعی سطح پر یوجیز کی بھی برانچیں قائم کی جائیں، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*

*کلب کے عہدیداران پر بے انتہا ذمہداری عائد بنتی ھے کہ وہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کریں اور حکومتی اعانت میں انصاف برتیں، جاوید صدیقی*

*الحمدللہ کراچی پریس کلب ابتک بین الاقوامی سطح پر مکمل صحافتی پروفیشنل کلب سے جانا پہچانا جاتا ھے، جاوید صدیقی*

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار اور ممبر کراچی پریس کلب و کراچی یونین جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کراچی پریس کلب کی موجودہ باڈی کے سابقہ اعلان کو یاد دھانی کراتے ھوئے کہا ھے کہ نئے سات سو ممبران کی سب سے پہلے اسکروٹنی مکمل کرنے کے بعد ہی پلاٹ کی تقسیم کی جائے تاکہ صحافت اور صحافتی دنیا اپنی سچائی حق گوئی انصاف اور اخوت و استحکام کو جاری رکھیں۔ صحافت انتہائی ریاست کا ذمہدار شعبہ ھے جو اپنی حق گوئی اور انصاف پسندی کے سبب ملکی معاملات کے بگاڑ کو درست کرنے میں معاونین کا کردار ادا کرتا ھے۔ یہی وجہ ھے کہ کلب کے عہدیداران پر بے انتہا ذمہداری عائد بنتی ھے کہ وہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کریں اور حکومتی اعانت میں انصاف برتیں۔ سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے اپنے قلیق صحافی عہدیداران کلب کو مشورہ دیا ھے کہ وہ کراچی شہر میں جہاں صحافیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ھے وہیں کراچی پریس کلب ضلعی سطح پر اپنے زیر تسلط کلب تشکیل دے جیسے کراچی پریس کلب وسطی؛ کراچی پریس کلب شرقی؛ کراچی پریس کلب جنوبی وغیرہ وغیرہ اس سے جعلی خودساختہ کلبوں کا خاتمہ بھی یقینی بن جائیگا اور ان سب کلب کا صدر دفتر کراچی پریس کلب ہی رہنا چاہئے۔ یہی طریق دیگر بڑے شہر بھی کریں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں ضلعی سطح پر یوجیز کی بھی برانچیں قائم کریں تاکہ یوجیز میں بھی جعل سازی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے،
پھر حکومت سے جعلی خودساختہ کلبوں اور اسی طرح یوجیز کی رجسٹریشن کا خاتمہ کیلئے عندیہ دیا جائے۔ یاد رھے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب صحافیوں کے کلبس اور یوجیز مافیاء کے زیر تسلط ہوجائیں اور بچی کچی صحافت کا بھی جنازہ نکل جائے۔ الحمدللہ کراچی پریس کلب ابتک بین الاقوامی سطح پر مکمل صحافتی پروفیشنل کلب سے جانا پہچانا جاتا ھے،
دعا ھے کہ اللہ ہمارے ملک بھر کے صحافی تنظیموں اور کلبوں کے عہدیداران کو میری بات میرا مشورہ سمجھ میں آجائے اور صحافت کی حیات باقی رھے آمین یا رب العالمین

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You