
نوبل امن انعام کے لیے نامزد الھذلول کو خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم کیے جانے سے کچھ پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اس پدرسری نظام کی مخالفت کرتی رہی ہیں جس میں خواتین کے حقوق محدود کردیے گئے ہیں۔
سعودی عرب نے خواتین کے حقوق کی کارکن لجین الھذلول کو تقریباً تین برس تک قید میں رکھنے کے بعد بدھ کے روز رہا کر دیا۔ ان پر سعودی نظام کو تبدیل کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ امریکا نے ان کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے



