اہم خبریںپاکستان

سرکاری اسکیم کےتحت حج کی بکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

سرکاری اسکیم کےتحت حج کی بکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

پرائیویٹ اسکیم کی بکنگ بھی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔سردار محمد یوسف کی نیوز کانفرنس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سرکاری اسکیم کےتحت حج کی بکنگ مکمل کرلی گئی ہے، پرائیویٹ اسکیم کی بکنگ بھی تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔نیوز کانفرنس سے خطاب میں سردار یوسف نے کہا کہ حج کا 40 دن کا لانگ پیکج 11 لاکھ 40 ہزار اور شارٹ پیکج 12 لاکھ کا ہوگا، دوسری قسط ساڑھے 6 لاکھ ادا کرنا پڑے گی۔سردار یوسف نے مزید کہا کہ حجاج کو 12 ہزار سے ایک لاکھ 10ہزار تک بینکوں کے ذریعے رقم واپس دی جارہی ہے،کچھ حجاج کو رقم واپس نہیں ملےگی جنہوں نےبہتر عمارات اور دیگر سہولیات حاصل کی تھیں۔سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ سعودی حکومت نے آخری اسٹیج کے مریضوں کے جانے پر پابندی لگائی ہے، ہمارے بہت سے ایسےحاجی جاتے ہیں جو مکہ اور مدینہ میں ہی مرنا چاہتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You