اہم خبریںپاکستان

سربراہ پاک فضائیہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے الوداعی ملاقات

راولپنڈی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے طویل اور درخشاں کیریئر کے دوران قوم کیلئے شاندار خدمات پر پاک فضائیہ کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

‏اس سے قبک وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے الوداعی ملاقات کی۔

وزارت منصوبہ بندی سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ائیر چیف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے مجاہد انور خان کی خدمات کو سراہا اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے متعلق دستاویزی فلم دیکھی۔

اسد عمر نے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی جس پر ائیر چیف مارشل نے اپنی سپورٹ دینے اور نیک خواہشات پر وزیر منصوبہ بندی سے اظہار تشکر بھی کیا۔ اس موقع پر منصوبہ بندی کمیشن کے ارکان اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You