اہم خبریںگجرات

گجرات ؛ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ڈی پی او عمر سلامت نے تھانہ کڑیانوالہ میں کھلی کچہری

گجرات ؛ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ڈی پی او عمر سلامت نے تھانہ کڑیانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،

شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے مناسب احکامات جاری کئے،ایم پی اے چوہدری شجاعت نواز اجنالہ، اے سی گجرات سلمان ظفر، پولیس افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی کھلی کچہری میں شہریوں نے ریونیو، پولیس، محکمہ صحت، بلدیاتی اداروں کے حوالے سے شکایات پیش کیں جبکہ متعدد افراد نے اپنے علاقہ میں سیوریج، سڑکوں، گلیوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے مطابق انکے دفتر کے دروازے ہر شہری کیلئے کھلے ہیں، تمام افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنے دفاتر میں موجود رہ کر شہریوں کے مسائل سنیں اور قانون کے مطابق انہیں حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں تحصیلوں میں ریونیو پولیس کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، یہ کمیٹیاں باقاعدگی سے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اسی طرح ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے کو تینوں تحصیلوں میں ریونیو عوامی سروسز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم دور دراز علاقوں کے مکینوں تک دستیابی یقینی بنانے کیلئے انکے گھروں کے قریب کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ گجرات پولیس پبلک فرینڈلی پولیسنگ کی پالیسی پر کاربند ہے، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کاروائی، شہریوں کی داد رسی پولیس کا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے واضع کیا کہ تمام مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You