اہم خبریںگجرات

سرائے عالمگیر براق سٹی کی جانب سے ریلوئے انڈر پاس اور ترقیاتی منصوبوں کا کام تیزی

سرائے عالمگیر براق سٹی کی جانب سے ریلوئے انڈر پاس اور ترقیاتی منصوبوں کا کام تیزی سے جاری۔

سید ضیاء اللہ شاہ کی جانب سے سرائےعالمگیر اور کھاریاں کے صحافیوں کے لیئے خصوصی بریفنک کا انعقاد

سرائے عالمگیر ( محمد زاہد خورشید) سرائے عالمگیر براق سٹی کی جانب سے ریلوئے انڈر پاس اور ترقیاتی منصوبوں کا کام تیزی سے جاری جو جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ براق سٹی ہاوسنگ کی جانب سے سید ضیاء اللہ شاہ اور محمد کامران نے صحافیوں کو بریفنک دیتے ہوئے کہا کہ ریلوئے انڈر پاس بننے سے براق سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے مکینوں کا درینہ خواب پورا ہو گا اور ہم عوامی خدمت کے لیے اس سوسائٹی کی تعمیر کر رہے ہیں تاکہ مڈل کلاس فیملیز کا بھی اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے۔ اس موقع پر سید ضیاء اللہ نے مذید کہا کہ کہا کہ میں عوامی خدمت کے لیے اس سوسائٹی کی تعمیر کر رہا ہوں،آسان اقساط اور سستے پلاٹ فراہم کرنا میری ترجیحات میں سے ایک ہے، جو کہتے ہیں کہ براق سٹی سیل کر دی جائے گی میں سمجھتا ہوں میرے لیئے اس سے برے الفاظ کوئی نہیں ، میری فیملی کو ضلع گجرات میں ائے 600 سال ہو چکے ہیں اور ہم یہاں ہی رہنے والے ہیں ہم عوام کی خدمت کے لیے میدان میں آئے ہیں ان شاءاللہ ریلوئے انڈر پاس کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔ اس موقع ہاوس آف جرنلسٹ سرائے عالمگیر کے وفد کی سرپرست اعلی صغیر راٹھور کی سربراہی میں سرپرست ارشد قاضی، چیئرمین زاہد خورشید، صدر عمیر لیاقت، جنرل سیکرٹری احتشام راٹھور، سینئر نائب صدر عبدلرحمان قادری،نائب صدر محمد یوسف، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری احتشام شہزاد، اطلاعات ونشریات توحید شہزاد،ممبر مجلس عاملہ زین رشید سمیت سرائے عالمگیر کھاریاں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں برادری کی خصوصی شرکت۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You