اہم خبریںپاکستان

ستمبر تک پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا۔ڈی جی پاسپورٹ

ستمبر تک پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا۔ڈی جی پاسپورٹ

پاسپورٹ کی چھپائی میں تاخیر کی شکایات ہوئیں کیونکہ مشینری غیر فعال تھی۔مصطفی جمال قاضی

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر  جنرل (ڈی جی) پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا  ہے کہ  ستمبر تک  پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل  ہوجائےگا۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ  پاسپورٹ کی چھپائی میں تاخیرکی شکایات ہوئیں کیونکہ مشینری غیرفعال تھی، ای پاسپورٹ کی مشینری لینے کے لیے منظوری دی ہے، پاسپورٹ کی چھپائی کےلیے 6 نئے پرنٹر بھی آجائیں گے۔ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی چھپائی کے عمل میں تاخیر پر قابو  پالیں گے، ستمبر میں پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا۔ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ  پاسپورٹ دفاتر میں اضافی کاؤنٹربنائے گئے ہیں، پاسپورٹ کا سسٹم 20سال پرانا تھا، 20 پرانے پرنٹر  تھے جن میں سے 13 چل رہے تھے، لیمینیشن پیپرز کا مسئلہ ڈالر کی وجہ سے آرہا تھا جو حل کرلیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You