اہم خبریںکرائمز

سانحہ 9 مئی مقدمات : شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج

لاہور:سانحہ 9مئی کے مقدمات میں اہم پیشرفت، انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت جج عبہر گل نے کی ، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You