انٹرنیشنلاہم خبریں

منی پور میں خانہ جنگی، قبائلی تصادم میں 8 افراد ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی مودی حکومت کے کنٹرول سے باہرہوگئی، قبائلی تصادم میں 8 افراد ہلاک، 18سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خونریز تصادم کے واقعات بشنوپور اور چورا چندپور کے اضلاع میں پیش آئے، جہاں کوکی اور میٹی قبائل کے درمیان تصادم گزشتہ 2روز سے جاری تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال میں پولیس اور فوج خاموش تماشائی بنی رہی، جبکہ منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ نے حالات کوسنگین اور نازک ترین قرار دیدیا۔

ڈی جی آسام رائفلزلیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر کا کہنا ہے کہ کوکی، میٹی قبائل کے پاس بڑی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نے کہا کہ قبائل کے پاس ہتھیاروں کے باعث فورسز کو ناکامی کاسامنا ہے، ماضی میں کبھی ایسی کشیدگی نہیں دیکھی، حالات انتہائی خراب ہیں۔

واضح رہے کہ منی پور میں 4 ماہ سے خانہ جنگی جاری ہے جس میں اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 50 ہزار بے گھر ہوئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You