
سابق ایگزیکٹیو ممبر میاں محمد رمضان ٹیکس کمیٹی کے چیئرمین منتخب۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے انکو نوٹیفکیشن دے دیا۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق ایگزیکٹیو ممبر میاں محمد رمضان ٹیکس کمیٹی کے چیئرمین منتخب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی سی ایم اے کے نائب صدر اور سابق ایگزیکٹیو ممبر میاں محمد رمضان ٹیکس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گیے اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے میاں محمد رمضان کو ٹیکس کمیٹی کے چیئرمین کا نوٹیفکیشن جاری کرکے انکو نوٹیفکیشن دے دیا اس موقع پر سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر عرفان چوہدری، کونسل ممبر چوہدری مسعود، سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، رانا قیصر محمود ، ذوالقرنین عباسی، اسرار الحق مشوانی، مظہر چوہدری اور عقیل عباسی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے بہترین مواقع فراہم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔



