اہم خبریں

‏سابق ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا SI سرمد الیاس و ٹیم کی محنت و لگن رنگ لے آئی ‏بدنام زمانہ گردہ چور/فروش

‏سابق ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا SI سرمد الیاس و ٹیم کی محنت و لگن رنگ لے آئی ‏بدنام زمانہ گردہ چور/فروش گینگ کو SI سرمد الیاس کی بہترین تفتیش باعث عدالت نے قرار واقعی سزائیں سنا دیں

‏راولپنڈی پولیس کی پریس ریلیز

‏گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 5 مجرمان کو معزز عدالت سے سزا،

‏سزا پانے والے مجرمان میں ڈاکٹر، نرس اور دیگر ساتھی شامل،

‏معزز عدالت نے ڈاکٹر فواد ممتاز کو غیر قانونی پیوندکاری ایکٹ میں 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 334 ت پ میں 7 سال قید کی سزا سنائی،

‏معزز عدالت نے نرس صوبیہ، ابوبکر، شریف اور حسنین کو 3/3 سال قید اور 50/50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،

‏مجرمان کو مجموعی طور پر 26 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، ‏وا قعہ کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مارچ 2023 میں درج کیا گیا تھا،

‏راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،

‏ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا سنائی،

‏مجرمان کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش،

‏راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You