*حکومت سندھ عوامی خدمت کا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی، عبدالجبار خان*

*حکومت سندھ عوامی خدمت کا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی، عبدالجبار خان*
*سندھ حکومت مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے، عبدالجبار خان*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گلوبل بزنس نیٹ ورک کے تعاون سے ستارۂ پاکستان ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے کہا کہ چئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے تمام ہنرمند اور باصلاحیت افراد کو آگے بڑھانے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انکو جو دل و جان سے ملک و قوم بالخصوص غریب افراد کی خدمت کر رہے ہیں، آج گلوبل بزنس نیٹ ورک کیجانب سے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے اہلِ وطن کو انکی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جارہا ہے جو کہ خوش آئند عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے شعبوں میں اچھی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی سے محنت سے کام کرنے والے دوسرے افراد میں بھی مزید اچھے کام کرنے کی لگن بڑھے گی اور یہ معاشرے میں مثبت مسابقت پیدا کرنے کیلئے بنیادی محرک ثابت ہوگا۔ عبدالجبار خان نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں عبدالستار ایدھی کو ہمدرد دواخانہ کے بانی حکیم سعید شہید اور ہمارے سامنے جیتی جاگتی مثال ڈاکٹر ادیب رضوی اور انکی ٹیم کو اور ایسے بہت سارے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں وقف کردی، اس تقریب میں جن خواتین و حضرات کو اعزازت سے نوازا جارہا ہے انہیں اپنی اور سندھ حکومت کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بھرپور مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔





