اہم خبریںپاکستان

سائفر کیس کے فیصلے پر کارکن مشتعل نہ ہوں، قانون ہاتھ میں نہ لیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سائفر کیس کے فیصلے پر کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے۔

پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جا رہا ہے، جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے، ہم ان سے کیا تواقعات رکھیں؟

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ تمام کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر اعتماد ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہو گا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You