اہم خبریںپاکستان

زیراعظم آئندہ ہفتے ترکیہ اور آذربائیجان جائیں گے، حالیہ کشیدگی میں حمایت پرشکریہ ادا کریں گے

زیراعظم آئندہ ہفتے ترکیہ اور آذربائیجان جائیں گے، حالیہ کشیدگی میں حمایت پرشکریہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم کے دورے میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر وسیع تبادلہ خیال ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 25 سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ اورعالمی امور پربات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ وزیراعظم دورے کے دوران بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں حمایت پردوست ممالک کا شکریہ ادا کریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر وسیع تبادلہ خیال ہوگا۔خیال رہے کہ برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور آذربائیجان نے بھارت سے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھاکہ ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہےگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You