سندھ

روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی میٹنگ ڈیفنس پولی کلینک میں منعقد ہوئی

روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی میٹنگ ڈیفنس پولی کلینک میں منعقد ہوئی

کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی میٹنگ ڈیفنس پولی کلینک مین جامی کمرشل فیز 7 ڈی ایچ اے کراچی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تلاوت قرآن پاک کی سعادت سینیئر ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری نے کی، تلاوت قرآن پاک کے بعد میٹنگ کا آغاز پریزیڈنٹ آر سی کے نارتھ چوہدری محمد یونس آرئیں کی اجازت سے سیکرٹری آر سی کےنارتھ پرویز اقبال آرائیں نے شروع کی ، صدر آر سی کے نارتھ چوہدری محمد یونس نے میٹنگ میں روٹری کلب کی رکنیت بڑھانے اور اورنگی ٹاؤن میں روٹری کلب آر سی کے نارتھ کے پلاٹ پر بچت بازار لگانے کا کہا اور وائس پریزیڈنٹ آر سی کے نارتھ چوہدری فقیر محمد نے ڈسپنسری بنانے کہا ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں نے کہا کہ ڈسپنسری کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے ، سینیئر ممبر روٹری کلب آر سی کے نارتھ محمد ریاض چوھدری نے بھی میڈیکل ڈسپنسری کا کہا روٹری کلب کی میٹنگ میں آئے ہوئے تمام ممبران اور عہدے داران نے فیصلے پر مکمل اتفاق کیا ،میٹنگ میں پریزنٹ آر سی کے نارتھ محمد یونس آرائیں نے میٹنگ میں فنانس سیکٹری عادل ستار کو بچت بازار اور میڈیکل ڈسپنسری کے بینر بنوانے کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی سینئر ممبر روٹری کلب آر سی کے نارتھ وائس چیئرمین چوہدری فقیر محمد آرائیں ،وائس پریزیڈنٹ روٹری کلب ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں، سینیئر ممبر روٹری کلب آر سی کے نارتھ سینیئر ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری، فنانس سیکرٹری روٹری کلب عادل آرائیں، سیکرٹری آر سی کے نارتھ پرویز اقبال آرائیں، اور روٹیرین محمد اسفار سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی میٹنگ کے اختتام پر پریزیڈنٹ روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی طرف سے بہترین ڈنر کا اہتمام کیا گیا، میٹنگ کے اخر میں سینیئر ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری نے ملک پاکستان عہدے داران و ممبران روٹری کلب آر سی کے نارتھ اور امت مسلمہ کے لیے دعا کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You