روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی میٹنگ ممبر چوہدری ذوالفقار سردار کی رہائش گاہ ڈیفنس فیز ون میں منعقد

روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی میٹنگ ممبر چوہدری ذوالفقار سردار کی رہائش گاہ ڈیفنس فیز ون میں منعقد ہوئی



میٹنگ میں سینیئر ایڈوکیٹ چیمپین انکم ٹیکس محمد ریاض چوہدری نے خصوصی شرکت کی
کراچی(رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی میٹنگ ڈیفنس فیز 1 ممبر چوہدری ذوالفقار سردار کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے کراچی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تلاوت قرآن پاک کی سعادت فنانس سیکٹری میاں عادل ستار نے کی، تلاوت قرآن پاک کے بعد میٹنگ کا آغاز پریزیڈنٹ آر سی کے نارتھ چوہدری محمد یونس آرئیں کی اجازت سے سیکرٹری آر سی کےنارتھ پرویز اقبال آرائیں نے شروع کی ، صدر آر سی کے نارتھ چوہدری محمد یونس نے میٹنگ میں نیو ممبر چوہدری ذوالفقار سردار کو روٹری کا بیج لگایا، میٹنگ میں صدر نے روٹری کلب کی رکنیت بڑھانے اور اورنگی ٹاؤن میں روٹری کلب آر سی کے نارتھ کے پلاٹ پر فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا کہا، اور وائس پریزیڈنٹ آر سی کے نارتھ چوہدری فقیر محمد نے ڈسپنسری بنانے کہا ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں نے کہا کہ ڈسپنسری کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے ، سینیئر ممبر روٹری کلب آر سی کے نارتھ محمد ریاض چوھدری نے بھی میڈیکل ڈسپنسری اور فری میڈیکل کا کہا روٹری کلب کی میٹنگ میں آئے ہوئے تمام ممبران اور عہدے داران نے فیصلے پر مکمل اتفاق کیا ،میٹنگ میں فنانس سیکٹری میاں عادل ستار نے تمام عہدے داران اور ممبران کو روٹری کلب اورنگی ٹاؤن کے پلاٹ پر میڈیکل ڈسپنسری فری میڈیکل کیمپ کے بینر بنوانے کے ساتھ جو ذمہ داریاں سونپی تھی، اس تمام کام پر عہدے داران اور ممبران کو اگاہ کیا، سینئر ممبر روٹری کلب آر سی کے نارتھ وائس چیئرمین چوہدری فقیر محمد آرائیں میڈیکل کیمپ کے لیے فری میڈیسن دینے کا اعلان کیا ، تمام افراد نے میڈیسن فری دینے کے اعلان پر چوہدری فقیر محمد
آرائیں کا شکریہ ادا کیا، میٹنگ میں وائس پریزیڈنٹ روٹری کلب ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں، سینیئر ممبر روٹری کلب آر سی کے نارتھ سینیئر ایڈوکیٹ چیمپین ٹیکس محمد ریاض چوہدری، فنانس سیکرٹری روٹری کلب میاں عادل ستار آرائیں، سیکرٹری آر سی کے نارتھ پرویز اقبال آرائیں، ممبر چوہدری ذوالفقار سردار اور روٹیرین محمد اسفار، سینیئر صحافی عاصم آرائیں جہلمی، سید نادر شاہ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی میٹنگ کے اختتام پر ممبر آر سی کے نارتھ چوہدری ذوالفقار سردار کی طرف سے میٹنگ میں ائے ہوئے تمام افراد کے لیے بہترین افطاری اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا، میٹنگ میں ائے ہوئے عہدے داران اور ممبران نے چوہدری ذوالفقار سردار کو افطاری اور ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا، میٹنگ کے اخر میں سینیئر ایڈوکیٹ چیمپین ٹیکس محمد ریاض چوہدری نے ملک پاکستان عہدے داران و ممبران روٹری کلب آر سی کے نارتھ اور پوری امت مسلمہ کے لیے دعا کروائی۔



